پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں کے ایک گائوں میں ایک تیندوا نمواد ہوا ہے جس نے یہاں ایک شہری پر زخمی کر دیا ہے اس دوران لوگوں نے گھروں سے نکل کردہشت پھیلانے والے تیندوے کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتھن نامی گائوں میں ایک تیندوا بدھ کے توز اچانک نمودار ہوا ہے جس دوران تیندے نے ایک شہری بلال احمد ساکن پھتن پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے زخمی شہری کو فوری طورہسپتال منتقل کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایااس دوران بستی کے لوگوں جس میں خاص کر نوجوان گھروں سے باہر نکلے اور تیندوے پر ڈنڈوں سے وار کے بستی میں خوف پھیلانئے والے تیندوے کوپیٹ پیٹ مار ڈا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسے قبل بھی علاقے میں کئی تیندے بستی میں داخل ہوئے تھے جس دوران مقامی لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڈ گئی ہے ۔محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن برائے پلوامہ شوپیان انتصار سہیل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تیندے کے حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد لوگوں نے اسے ہلاک کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تیندے کی لاش کو محکمہ نے اپنی تحویل میں لیااور اس حوالے سے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.