کولگام: کولگام میں پولیس نے لوٹ پاٹ کے الزام میں 2ملوثافراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق کولگام پولیس نے بدھ کے روز علاقے میںلوٹ پاٹ کے ایک معاملہ میں مال سمیت 2ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔نامہ نگار نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 12 فروری کو پولیس چوکی فرسل میں غلام محمد ڈار ولد محمد اسماعیل ڈار ساکن زینہ پورہ، چیر مرگ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔جس دوران شکایت گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 11 فروری کو پنجاب نیشنل بینک سے 25ہزار روپیہ کی رقم نکال کر گھر کی طرف لوٹ رہے تھے تبھی راستے میں 2 نقاب بوش افراد نے انکا راستہ روک کر ان سے نقد رقم لوٹ لی تھی۔شکایت گزار کے مطابق ’’لٹیروں نے میری آنکھوں پر مرچی ڈال کر بینک سے نکالی ہوئی رقم سمیت کْل 35700 روپیہ اڑا لئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔‘‘اس دوران درخواست گزار کی شکایت پر پولیس نے اس معاملہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے تفتیش کے دوران دو ملزمین سہیل سلام دھوبی ولد عبدالسلام اور ناصر احمد ڈار ولد محمد اکرم ڈار ساکنان فرصل کولگام کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم کو بھی بر آمد کر لیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.