22فروری کی شام سے مغربی ہوائیں جموں کشمیر اور لداخ پر اثر انداز ہوں گی
سوموار سے خطہ پیر پنچال اور لداخ کے مختلف علاقوں میں 6روز تک موسم ابتر رہنے کا امکان
بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی پیشن گوئی
سرینگر/20فروری: وادی میں چند دنوں تک سنیچر کو ایک بار پھر مطلع ابرآلود ہوا اور سورج بادلوں کی اوٹ میںچھپ گیا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں پھر گراوٹ آنے کے ساتھ ہی سردی میں بھی تھوڑا سا اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے سوموار سے وادی کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر اور لداخ پر اثر انداز ہوں گی جس کے نتیجے میں ایک ہفتے تک موسم کی صورتحال ابتر رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جوکہ گزشتہ شب منفی صفر اشاریہ 2ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں بہتر رہا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے موسم خوشگوار اور دن میں دھوپ کھلنے کے نتیجے میں جہاں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی وہیں پر سنیچر وار کو صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور سورج بادل کو اوٹ میںچھپا رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر سرینگر میں ہفتہ کے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ گزشتہ شب 3.6ڈگر درجہ حرارت رہا جو کہ پچھلی رات کے مقابلے میں بہتر تھا جب سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی صفر اشاریہ 2ڈگری ریکارڈکیا گیا تھا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے سوموار یعنی 22فروری سے وادی کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارفباری اور بارش کی پیشن گوئی کی ہے جس سے درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ آسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں زیادہ گراوٹ نہیں آئے گی ۔ ادھر قاضی گنڈ میں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 1.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا اسی طرح پہلگام میں 1.2کوکرناگ میں 1.8اور کپوارہ میں 1.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سیاحتی مقامی گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی صفر اشاریہ0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموںکشمیر اور لداخ پر اثر اندازہوں گی جس کے نتیجے میں 22فروری ، 23فروری ، 26اور 27فروری کو موسم ابتر رہ سکتا ہے ۔
Comments are closed.