خطہ پیر پنچال کے آر پار سڑک حادثات میں باپ بیٹا سمیت 3لقمہ اجل

ہندوارہ میں ایک شخص کی لاش برآمد،میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک زخمی

سرینگر/20فروری: وادی میں مختلف حادثات میںباپ بیٹے سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران کپوارہ میں ایک بارودی شل پھٹنے سے خاکروب زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق خطہ پیرپنچال کے آر پار ہفتہ کے روز مختلف حادثات میں کم سے کم چار افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہے جبکہ دیگر 4افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ہفتے کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مین ٹاؤن میں ایک 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی جبکہ جنوبی ضلع کولگام میں سنیچر کو اْس وقت ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب وہ سکارپیوگاڑی جس کو وہ خود چلا رہا تھا، اْس کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔یہ حادثہ ضلع کے یاری پورہ علاقے میں پیش آیا جس میں طارق احمد بٹ ولد محمد عباس بٹ ساکن ماچھوا جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق طارق کی موت موقع پر ہی ہوئی جس کے بعد قانونی لوازمات پوری کرتے ہی اْس کی لاش کوورثاء کو سونپا گیا۔ادھر جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں ہفتے کی صبح جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثے کے نتیجے میں باپ بیٹے کی موت جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ پر منسر موڑ کے نزدیک ہفتے کی علی الصبح کٹھوعہ سے آرہی ایک ٹرک اور وین کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت ہنس راج اور ان کا بیٹا سوہن لال ساکنان رام گڑھ سانبہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت رمیش چندر، ہیمنت کمار اور گورو کمار کے بطور ہوئی ہے ۔ دریں اثنا ء شمالی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ہفتے کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مین ٹاؤن میں ایک 38 سالہ شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے مین ٹاؤن میں ہفتے کی صبح ایک 38 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی۔ضلع ہسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار نے بتایا کہ ایک 38 سالہ شخص کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔مہلوک کی شناخت محمد امین تانترے ساکن کھنبل کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک پرائیویٹ اسکول کی صفائی کرنے کے دوران ایک شیل پھٹنے سے ایک خاکروب زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ میں ایک خاکروب’ ہل ول‘ نامی ایک پرائیویٹ اسکول کے اندر صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران ایک پرانا شیل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔زخمی خاکروب کی شناخت ریاض احمد آہنگر ولد عبدالاحد آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔

Comments are closed.