تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور احساسات کے مطابق حل کیا جائے/ قریشی

پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں کوئی کسراٹھانہ رکھے گا

سرینگر/20فروری: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی دارالحکومت سلام آباد میں کشمیر کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طورپر کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت میں کوئی کسراٹھانہ رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک مقدس نصب العین ہے جس کے لئے جدوجہد منصفانہ ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی نگرانی کے تحت ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازع کاحل پاکستان کا بنیادی مقصد ہے۔بھارتی مظالم کا مقابلہ کرنے پر کشمیری عوام کے حوصلے اور ہمت کو داد دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ کشمیریوں کا یہ جذبہ آخر کار فتح یاب ہوگا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی ڈویڑن کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھارت پر دبائوڈالے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے ہیں ۔

Comments are closed.