گزشتہ ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ؛ پونچھ میں ایک شخص کی لاش اپنے گھر کے نزدیک پُر اسرار طور پر برآمد

سرینگر/18فروری: گزشتہ ماہ لاپتہ ہوئی 28سالہ خاتون کی لاش جمعرات کو پانپور میں دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔دریں اثناء بوفز پونچھ میں جمعرات کو پیشہ سے ڈرائیور ایک 36سالہ شخص کی لاش اپنے ہی گھر کے نزدیک پُر اسرار طو رپر برآمد کرلی گئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جمعرات کو پانپور کے خانقاہ باغ میں 28سالہ خاتون کی لاش برآمد کی ۔ پولیس نے فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی ۔ مہلوک خاتون کی شناخت رُخسانہ اختر دختر علی محمد بٹ ساکن شیر شالی کھریو کے بطور ہوئی ہے جس کے متعلقہ بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ جنوری کی 18تاریخ سے لاپتہ تھی جس کے تحت کھریو پولیس سٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج ہے ۔ پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے ورثاء کے حوالے کی ۔ دریں اثناء بوفز پونچھ میں جمعرات کو پیشہ سے ڈرائیور ایک 36سالہ شخص کی لاش اپنے ہی گھر کے نزدیک پُر اسرار طو رپر برآمد کرلی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یاسر خان ولد بشیر خان جو کہ گزشتہ رات اپنے گھر آیاجوکہ کچھ وقت کے بعد واپس گھر سے باہر نکلا اور صبح اس کی لاش برآمدکی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس کے متعلقہ افسرنے بتایا کہ معاملے کے حوالے سے کیس درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.