اونتی پورہ پولیس کی خصوصی کارورائی؛ عسکری تنظیم حزب سے وابستہ تین بالائے زمین کارکن گرفتار

سرینگر/17فروری: اونتی پورہ میں پولیس نے تین جنگجو معاون کاروں کو گرفتار کرلیا ، جس کا تعلق ترال کے علاقے بٹہ گنڈ اور ڈادسرہ ترال میں سرگرم تنظیم حزب المجاحدین کے سرگرم جنگجوئوں سے ہے۔سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگجوئوںکے تین بالائی زمین کارکنوںکو گرفتار کر لیا جن کی شناخت شفقت احمد صوفی ولد مظفر احمد صوفی ساکن بٹہ گنڈ، ماجد محمدبٹ ولد مرحوم غلام محمدبٹ ساکن ڈادسرہ اور،عمر ریشد وانی ولد عبدل ریشد وانی ساکن ڈادسرہ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار جنگجوئوں معاون کار ترال اور اونتی پورہ کے علاقے میں ایچ ایم جنگجوئوں کو پناہ دینے ، لاجسٹک مدد فراہم کرنے اور اسلحہ وگولہ بارود کی آمدورفت میں ملوث ہیں۔ پوچھ تاچھ کے دوران ڈاڈسرہ میں ایک معاون کار کے گھر سے مندرجہ ذیل آئی ای ڈی مواد برآمد ہوا۔جس میں 08 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر، 07اینٹی میکانزم سوئچز ، 03 پریشر سوئچ و ریلے میکانزم سوئچ ،01 امپروازیڈسوئچ ،01 اینٹی مائن وائرلیس اینٹینا برآمد کئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 09/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس پولیس اسٹیشن ترال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے تمام متضاد مواد کو تفتیش کے مقصد اور عسکری کے دیگر جرائم میںاس کی مداخلت کی تحقیقات کے لئے ریکارڈ میں لیا گیا ہے۔اس سلسلے میںمزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.