جموں سرینگر شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی ہوائی کمپنیوں کی من مانیاں شروع ; سرینگر سے جموں اور دہلی جانے کیلئے فضائی کرایہ میں کیا گیا اضافہ ، مسافر پریشان
سرینگر/24 جنوری”برفباری کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی راتوں رات ہوائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور ہوائی جہاز کمپنیوں کے مالکان نے جموںسے سرینگر آنے کیلئے5ہزار تک کا کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ دہلی سے سرینگر آنے کے لئے 10ہزار کا کرائی وصول کیا جاتا ہے ۔جس کے نتیجے میں مسافرو ں میں غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق برفباری کے باعث سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے 10ساتھ ہوائی جہاز کمپنیوں نے ہوائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کرکے جموں میں درماندہ پڑے مسافروں پر ایک اور پہاز ٹوٹ پڑا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہوائی کمپنیوں کی طرف سے جموں سے سرینگر آنے کیلئے 5ہزار کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دہلی سے سرینگر آنے کیلئے 10ہزار روپے تک کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔ٹرول ایجنسیوں کی طرف سے آج کیلئے جو کرایہ جموں سے سرینگر کی طرف آنے کیلئے اپنے ویب سیٹوں پر دستیاب رکھے ہیں ان سے پتہ چل رہا ہے کہ سرینگر سے دہلی اور دہلی سے سرینگر کیلئے 10ہزارروپے مقرر کیا گیا ہے ۔ہوائی جہاز کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازمین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی کرایہ میں اضافہ کسی حیران ہونے والی بات نہیں ہیے کیونکہ مسافروں کے اضافی تعداد اور زبردست مانگ کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ لازمی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر موسم بہار کی بات کریں تو اس موسم میں مسافروں کی کم مانگ اور تعداد کے پیش نظر جہاز کرایہ پانچ ہزار سے کم ہوتی ہے اور اس وقت جبکہ جموں سرینگر شاہراہ بند پڑی ہوئی ہیں اس وقت مسافروں کے بھاری رش جو وادی سے باہر ہے اور گھر واپسی کرنا چاہتے ہیں تو اس وقت ہوائی کرایہ میں اضافی لازمی بات ہیں۔واضح رہے کہ موسم سرما میں بھاری بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ اکثرو بیشتر بند ہو جاتی ہے جس کے وجہ سے شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میںچھوٹی بڑی مسافرو مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو جاتی ہے ۔
Comments are closed.