ناسازگار موسم میںشام کے اوقا ت سے قبل ہی گاڑیاں سڑکوں سے غائب ; برفباری میں مسافر سر راہ ہوجاتے ہیں پریشان، متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر/24 جنوری:ناساگار موسمی حالات کے بیچ سرینگر کے مضافاتی علاقوں جن میں جہانگیر چوک سے ہارون ، ڈلگیٹ، نشاط ، وشالیمار، لالچوک سے گلاب باغ، دارا ہارون ودیگر کیلئے دوپہر کے بعد ہی مسافر گاڑیوں کا ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کے نتیجے مسافر طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اور برستی بارش اور برفباری کے بیچ میں مسافروں کو کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے یا آٹو رکھشائوں کے رحم و کرم پر انہیں منہ مانگی کرایہ دینے کے بعد اپنی منزلوں کو پاتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق موسم سرما شروع ہونے کے بعد ہی سرینگر کے مضافاتی علاقوں کیلئے مسافر گاڑیاں دوپہر کے بعد ملنا دشوار بن جاتا ہے جس کی وجہ سے لالچوک و دیگر جگہوں سے اپنے اپنی منزلوں کی طرف جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں مسافروں نے شکایت کی ہے کہ جہانگیر چوک سے ہارون تک چلنے والی سومواور تویرا گاڑیاں دوپہر کے بعد ہی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہے۔اور سڑکوں پر مجبور مسافر اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کیلئے برستی بارش یا برفباری میں ہی پیدل چلے جاتے ہیں یا مجبوراً آٹو ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر پڑجاتے ہیں اس طرح سے آٹو ڈرائیور ان مجبور مسافروں کو من مانی کرایہ دینے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ادھر ہارون کے علاوہ لالچوک سے براہ راست ڈلگیٹ نشاط شالیمار جانے والے سومو و دیگر چھوٹی مسافر گاڑیاں بھی مشکل سے ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ غلاب باغ براہ راستہ نوہٹہ ، دارا ہارون ، اور دیگر مضافاتی علاقوں کو جانے والی گاڑیاں بعد از 3چار بجے سے ملتی ہی نہیں ہیں ۔ مسافروں کے مطابق موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی مسافرپریشان ہیں تو آگے جاکے جب موسم کی حالت دگرگوں رہتی ہے اُس وقت ٹرانسپورٹ کی حالت کیا ہوگی ۔ مسافروں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی تویرایا سومو سٹینڈوں کو مذکورہ روٹوں پر گاڑیاں دستیابی رکھنے کیلئے پابند بنایا جائے ۔ ادھر سرینگر کے دیگر روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے متعلق بھی شکایات موصول ہوئی ہے کہ عصر کے بعد گاڑیاں ملنا مشکل بن جاتا ہے اور لوگ یا تو پیدل چلنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں یا پھر آٹو رکھشائوں کو من مانگی دینے کے بعد اپنی منزلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

Comments are closed.