امور صاررفین عوامی تقسیم کاری محکمہ میں نئی روح پھونکنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں /اعجاز احمدخان پر حل کے جائے

پرآشوب دور میںاس ادارے کے ملازمین نے ہمیشہ اپنی خدمات انجام دے کر لوگوں کی خدمت کی

سرینگر/22جنوری: سرکاری ملازمین کے بالعموم اور امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ میں تعینات ملازمین کو راحت پہنچانے کاسرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے ضماؤں نے پرُ ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ میں تعینات ملازمین نے پراشوب دور میں اپنی خدمات انجام دینے میں کوئی بھی کسرباقی نہیں چھوڑ دی اور آج بھی جان ہتھیلوں پر رکھ کرعوامی خدمت کافریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ملازمین کے مسائل اور ڈیلی ویجروں کی اجرتیں واگزار کرانے کے لئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائے اور کئی عناصر امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے جانب سے افسروں سے لئے گئے محکمانہ فیصلہ جات کی تنقید برائے تنقید کرکے اس ادارے کو زک پہنچانا چاہتے ہے ایسے عناصر کوبے نقاب کیاگیاہے اور جلد ہی ان کے نام منظرعام پرلاکر کٹہارے میں کھڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کیاجائیگا ۔اے پی ا ٓئی کے مطابق سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن کشمیرکی جانب سے پریذیڈنٹ اعجاز احمدخان سینئرنائب صدر عبدالقیوم بیگ جنرل سیکریٹری فیروز احمد نجار ترجمان اعلیٰ عبدالقیوم گلا اور ضلع صدر بڈگام محمداسماعیل نے ایک پرُہجوم پریس کانفرنس کے دوران امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے ملازمین کودر پیش مسائل اور سرکار کی جانب سے انہیں حل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 2005,2008,2014کے تباہ کن سیلاب کے علاوہ نامساعد حالات کے دوران سی اے پی ڈی کے ملازمین نے جان ہتھیلوں پر رکھ کر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیایہاں تک کہ موجودہ وزیردفاع او2014میں اس وقت کے وزیرداخلہ نے تباہ کن سیلاب کے دوران امور صارفین عوامی تقسیم کاری ملازمین کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے اپنی جانو ںکوہتھیلوں پررکھ کر مشکل وقت میں لوگوں تک غذائی اجناس پہنچانے کافریضہ انجام دے دیا ۔پریس کانفرنس کے دوران ضماؤں نے کہاکہ ملازمین کے جائز مطالبات کوحل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو جلدسے جلد اقدامات اٹھانے چا ہئے تا کہ ان میں جو شکوک و شبہات پید اہوگئے ہیں انہیں دور کیاجاسکے ۔محکمہ میں نئی روح پھونکنے کی ضرورت کواُجاگر کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ اسسٹنٹ سٹور کیپروں کو چھ ہزا رکے گریڈ میںشامل کیاجائے اَن لوڈنگ جو دو سو روپے بائیس پیسے فراہم کئے جاتے ہے اس سے بڑھاکرآٹھ سوروپے کئے جائے ہلپروں اور برسوں سے امور صارفین عوامی تقسیم کاری کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کے معاملات حل کئے جائے بارہ ڈیلی ویجروں جو21ماہ سے اجرتوں سے محروم ہیں کی اجرتیں جلد سے جلد واگزار کی جائے پے ایناملی کے سلسلے میں عدالت کی جانب سے جو احکامات صادر کئے گئے ہیں اور ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں تین فروری کو معاملات حل کرنے کا جویقین دلایاہے اس سے پورا کیاجا ئے ۔پریس کانفرنس کے کے دوران اس بات کاانکشاف کیاگیاکہ چندعناصر ڈی پی سی سینئرٹی کے بارے میں غلط افواہیں پھیلاکرملازمین میںانتشار پھیلانے کی کوشش کرہے ہیں انہیں بے نقاب کیاگیاہے اور جلد ہی انہیں عوام کے کٹہارے میں کھڑا کیاجائیگا ۔سی اے پی ڈی کے پریذیڈنٹ نے آن لائن غذائی اجناس فراہم کرنے اور غذائی اجناس کی کٹوتی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت نے نوآدھار نوراشن کے احکامات صادر کئے ہے اور ہر ایک صارف کے پاس آدھار کارڈ ہونا لازمی ہے تا ہم سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ وادی کشمیرمیں 64%صارفین کے پاس آدھار کارڈ کی سہولیت ابھی تک دستیا ب ہے اور جب تک تمام صارفین کوآدھار کارڈ اجراء کئے جائے انہیں غذائی اجناس فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے جائے ۔پریس کانفرنس کے دوران ضما نے کہاکہ کہ رشوت خوری بد عنوانیوں اور کام چور ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے سلسلے میں سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسو سی ایشن کشمیراپنا تعاون فراہم کریگی اور بلا ضرورت اور بغیر کسی ثبوت کے ملازمین کو تنگ کرنے کی جوکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ان سے گریز کیاجانا چاہئے ۔پریس کانفرنس کے دوران سی اے پی ڈی ایمپلائز کے پریذیڈنت نے کہاکہ لوگوں کوچاہئے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مل بیٹھ کر مشکلات پر قابو پایاجا سکے ۔انہوںنے کمشنرسیکریٹری ڈائریکٹر امورصارفین عوامی تقسیم کاری کی کاوشوں اور کوششوں کوسرہاتے ہوئے کہاکہ اس نازک وقت میںمزکورہ اعلیٰ حکام نے اس ادارے کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے شفافیت قائم کرنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ا سکے لئے وہ مبارک با دکے مسحق ہے اور ہم انہیں اس بات کایقین دلاتے ہے کہ حق کی بنیاد پر امورصارفین عوامی تقسیم کاری کے ملازمین مستقبل میں بھی اپنادست تعاون فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔

Comments are closed.