اننت ناگ میں پولیس و سیکورٹی فورسز کی کارورائی؛ حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہونے والا جنگجو اور ایک معاون گرفتار

سرینگر /19جنوری: اننت ناگ میں پولیس نے ایک سرگرم جنگجو اور ایک جنگجو معاون کار کو گرفتار کیا ، یہ دونوں عسکری تنظیم جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سی این آئی کے مطابق اننت ناگ میں پولیس اہلکاروںپر حملہ کرنے،اسلحہ چھیننے اور دستی بم پھینکنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع موصول ہونے پر عمل کرتے ہوئے ، پولیس نے RR 1 کے ساتھ مل کر متعدد مقامات پرناکہ چیکنگ شروع کی۔دوران ناکہ چیکنگ حال ہی میں عسکری صفوں میں شامل ہونے والاجیش محمد کے عیاض احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن شرپورہ بالا کو گرفتار کیا ۔ اس کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود جن میں 01 چینی پستول ، 01 میگزین ؎ اور 07راؤنڈ برآمد ہوئے۔اننت ناگ پولیس نے اس سلسلے میںمتعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 11/2021 پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح انت ناگ مہندی کدال میں قائم ناکہ چیکنگ کے دروان ایک جیش محمد تنظیم کے معاون کار جس کی شناخت رائیس احمد میر ولد عبد الرشید ساکن چندہارہ پامپور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ سمیت ممنوعہ مواد برآمد ہوا ہے۔پولیس نے اسلسلے سے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 12/2021 پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.