پولیو قطرے پلانے کے دن میں تبدیلی ; اب ملک بھر میں 31جنوری کو بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے

سرینگر/16جنوری: ملک میں کووڈ 18ویکسین کاری کے آغاز کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے پولیو قطرے کی تاریخ میں تبدیلی کرکے اس کو اب 31جنوری کو رکھا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی وائرس کووڈ 19کی ویکسنیشن جس کا آغاز آج 16جنوری سے شروع ہوچکا ہے کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے اب پولیو کی خوراک کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے ۔ جموںکشمیر سمیت بھارت بھر میں پانچ برس تک کے سبھی بچوںکو پولیو کے قطرے ہر برس 17جنوری کو دئے جاتے تھے تاہم اس اب تبدیلی کئی گئی ہے اب 17جنوری کے بجائے پولیو کے قطرے 31جنوری کو دئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں صدر ہند 30جنوری 2021کو پولیو نیشنل ایمونی سیشن کا افتتاح کریں گے جس روز راشٹریہ پتی بھون میں 11:45بجے کچھ بچوں کو پولیو کے قطرے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ ملک بھر میںبچوں کو 31جنوری کو پولیو کی خوراک دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ کووڈ 19ٹیکہ کاری کا آغاز باضابطہ طور پر ملک بھر میں شرو کیا گیا جس کے پیش نظر پولیو قطرے پلانے کی مہم کی تاریخ میں تبدیلی لائی گئی ہے ۔

Comments are closed.