ہوائی جہاز ٹکٹوں میں اضافہ اور مسافروں کو لوٹنے کی شکایات ‘ کرائم برانچ متحرک ، کئی ٹرول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے ، تلاشیاں لی گئی

سرینگر/16جنوری: سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے بعد فضائی کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرائم برانچ نے سنیچروار کے روز سرینگر میں کئی ٹرول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھالے ڈالیں اور وہاں تلاشیاں لی ۔ سی این آئی کے مطابق کرئم برانچ سرینگر کی ٹیم نے سرینگر میں کئی ٹرول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے ڈالیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہوائی کرایہ میں از خود اضافہ کرنے اور اضافی قیمتوں میں ہوائی جہاز کی ٹکٹیں فروخت کرنے کے معاملے میں کرئم برانچ نے ایک کیس درج کر لی تھی جس کے چلتے انہوں نے سنیچروار کو کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے لال چوک علاقے میں واقع الفرقان ٹور اینڈ ٹریول اور ڈالفن ہولی ڈے ٹور اینڈ ٹریول کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینگر کے لال چوک علاقے میں واقع الفرقان ٹور اینڈ ٹریول اور ڈالفن ہولی ڈے ٹور اینڈ ٹریول کے دفاتر میں چھاپے مارے گئے اور وہاں تلاشی بھی لی گئی ۔ ڈی ایس پی کی قیادت میں کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا اور اس دوران مالکان سے فضائی ٹکٹ مہنگی قیمتوں پر بیچنے سے متعلق پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ خیال رہے کہ کرائم برانچ کو ایک شکایات موصول ہوئی تھی کہ سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی فضائی کرایہ میں اضافہ ہونے کے علاوہ ٹرول ایجنسیوں کی جانب سے اضافی قیمتوں پر ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہے جس کے بعد انہوں نے کارورائی عمل میںلائی ۔

Comments are closed.