سرینگر/15جنوری: فوج نے کہا ہے کہ پاکستانی بین الاقوامی توجہ کو ان کے داخلے معاملات سے ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کررہاہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاںکی جارہی ہے ۔سرحد پار لانچنگ پیڈوں پر 2سو سے 300کے قریب جنگجو دراندازی کی تلاش میں تیار بیٹھے ہیںتاہم فوج ان کی کوششوںکو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھانے کی شدت سے کوششیں کرنے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتافوج کے دن کے لئے منعقد ہ ایک پروگرام میں رسمی بات چیت میں لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو جو فوج کے اسٹریٹجک طور پر واقع XVکور کے سربراہ ہیں ، جو کنٹرول لائن کے ساتھ نگرانی اور مشرقی علاقوں میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے نگراں بھی ہیں نے بتایا کہ لانچ پیڈپر250 کے قریب عسکریت پسندوں کے اس پار آنے کی کوشش میں رہنے کی کی مسلسل اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر موسم سرما میں نچلی اونچائیوں سے دراندازی کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور لاپنچ پیڈوںپر تیا ر عسکریت پسند خرا ب موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور پیر پنچال کے جنوب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دونوں راستوں سے کشمیر میں براہ راست دراندازی پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔تاہم سرحدوں پر تہرے فوجی حصار اور جدید آلات سے ان کی کوششوںکو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں انجام دے رہا ہے تاہم ہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی دن پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جس طرح سے بھارتی فوج نے عسکریت کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھی کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.