پٹن میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد دم گھٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل ؛ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کی

سرینگر/05جنوری: شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں منگلوارکی صبح اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ہی کنبہ کے تین افراد پُر اسرار طورپر اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ کنبے کے سربراہ محمد مقبول لون اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ ان کے گھر پر مردہ پائے گئے۔خیال کیا جاتا ہے کہ اْن کی موت کمرے میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوئی۔ ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ افراد کے موت کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے اور اس کیلئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن کے نہالپورہ علاقے میں منگل کی صبح اُس وقت کہرام مچ گیا جب محمد مقبول لون اس کی اہلیہ اور اس کا فرزند کو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ اس دوران لوگوںکی بڑی تعداد نے مہلوکین کے گھر پہنچ کر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے باریک بینی سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر مہلوکین کی موت دم گھٹنے کی وجہ بتائی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ وادی میں شدید سردی سے بچنے کیلئے اکثر لوگ گھروں میں گیس ہیٹر، یا دیگر کسی چیز کا استعمال کرتے ہیں جو سفوکیشن کا معاملہ بن جاتا ہے اور اس وجہ سے کئی لوگ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔ گزشتہ برس بھی سردیوں میں قریب چار پانچ افراد اسی طرح کمروں میں دم گھٹنے کے نتیجے میں فوت ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.