پہلے مرحلہ میں تین کروڑ لوگوں کو مفت میں ملے گی کورونا ویکسین / مرکزی وزیر صحت
ملک بھر میں سبھی کیلئے مفت ہوگی کورونا ویکسین ، مرکزی وزارت صحت نے کیا بڑا اعلان
سرینگر/02جنوری: پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے ضرورت مند لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی ، جن میں ایک کروڑ ہیلتھ کیئر اور دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ترجیحات والے دیگر 27 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا پروسیس جولائی تک تیار کرلیا جائے گا۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا ویکسین کو لے کر تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ کورونا ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج ملک بھر میں ویکسین ڈرائی رن کیا۔ اس خاص موقع پر صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلہ میں ملک بھر کے ضرورت مند لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی ، جن میں ایک کروڑ ہیلتھ کیئر اور دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ترجیحات والے دیگر 27 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کا پروسیس جولائی تک تیار کرلیا جائے گا۔اس سے پہلے کورونا ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لینے کیلئے دہلی میں واقع جی ٹی بی اسپتال پہنچے مرکزی وزیر سے جب پوچھا گیا کہ کیا دہلی کی طرح دیگر ریاستوں کے لوگوں کو کورونا کی ویکسین مفت میں ملے گی یا پھر انہں پیسے ادا کرنے پڑیں گے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہلی ہی نہیں پورے ملک میں کورونا ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔خیال رہے کہ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے کل 116 اضلاع میں 259 مقامات پر آج کورونا ویکسین کا ڈرائی رن کررہی ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے خود دہلی کے جی ٹی بی اسپتال جاکر ویکسین کے ڈرائی رن کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ گزشتہ مرتبہ ہم نے چار ریاستوں میں ڈرائی رن چلایا تھا۔ پچھلی مرتبہ ڈرائی رن کے بعد ہم نے اپنی گائیڈ لائنس میں تھوڑی بہتری کی ہے۔ آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ڈرائی رن کا عمل مکمل کیا ہیں۔ سب کچھ ویسے ہی کیا جارہا ہے جیسے ویکسینیشن کے دوران کیا جائے گا۔ صرف ایک اصلی ٹیکہ کو چھوڑ کر، سبھی چیزوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ لوگ کمرے میں کیسے انتظار کریں گے۔ نیز کوڈ ایپ میں ڈیٹا کیسے درج کیا جائے گا۔
Comments are closed.