سرینگر/29دسمبر: کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کے کنبہ کے دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پتو شے کپوارہ میں منگل وار کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ حادثے میں دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پتو شے علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون زونہ بیگم زوجہ عبداخالق کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ سڑک حادثے میں کنبہ کے تین افراد جن میں نصیر احمد ، اس کی اہلیہ جمیلہ بیگم اور شبینہ اختر زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ چشم دید افراد نے سڑک حادثے کے متعلق بتایا کہ گاڑی گہری کھائی میں لڑھک کر گرئی ۔ اس حادثے کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگوںنے بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے سبھی افراد کو گاڑی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.