سرینگر/27دسمبر : مینڈھر پونچھ میں سرحدی حفاظتی فورسز کے ایک اہلکار نے سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اُچھاڑعلاقے میں تعینات 168بٹالین سے وابستہ ایک کانسٹیبل پی کے داس نے اتوار کے روز اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کرلی ۔ بی ایس ایف اہلکار کو نازک حالت میں مینڈھر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بی ایس ایف اہلکار نے اس طرح کا اقدام کیوں اُٹھایا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.