شفقت پدری سے محروم 24سالہ قاضی گنڈ کے نوجوان نے پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے افرا د خانہ اور علاقہ کا نام روشن کر دیا

سرینگر/27دسمبر: جنوبی قصبہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے شفقت پدری سے محروم نوجوان نے پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان میں جموں کشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے افرا د خانہ اور علاقہ کا نام روشن کر دیا ۔ دمجن قاضی گنڈ نامی علاقہ سے تعلق رکھنے والے 24سالہ عبدالشکور ایتو نامی نوجوان نے امتحان میں 107.25 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سروس سلکشن بورڈ کی جانب سے گزشتہ دونوں پنچایت اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے مضافاتی علاقہ دمجن سے تعلق رکھنے والے ایک یتیم لڑکے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے علاقہ کا نام روشن کر دیا ۔ ایس ایس بی کی جانب سے منعقد اس امتحان کے نتائج جمعہ کے شام دیر گئے ظاہر کئے گئے جس میں 24 سالہ عبدالشکور ایتو نے 107.25 پوائنٹس حاصل کر کے اوپن میرٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔عبدالشکور نامی نوجوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پانچویں جماعت میں ہی اس کے والد کا سایہ سر سے اٹھا گیا تھا اور وہ شفقت پدری سے محروم ہوا ۔ اسی دوران ایک مقامی خبر رساں ادارہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبد الشکور نے اپنی کامیابی کو ماں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی دعائیوں اور اس کی محنت کے باعث ہی وہ اس امتحان کو پاس کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھونے کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ماں کی سخت محنت اور حوصلے سے تعلیمی سفر میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ میری والدہ ہیں جو زندگی کے مشکل مرحلے سے گزرنے کے باوجود میرے پیچھے ایک چٹان کی طرح کھڑی ہوئی ہیں اور اس کی دعا اور میری محنت کا پھل ملا ہے۔’ایتو نے کہا کہ وہ امتحانات کے اہل ہونے کی توقع کر رہا تھا لیکن پہلی پوزیشن کا درجہ حاصل کرنا اس کی توقع سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ کے پاس حوصلہ اور ہمت ہو تو آپ کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے اور زندگی کا کوئی بھی خواب حاصل کر سکتے ہیں۔’انہوں نے طلبا سے تلقین کی کہ وہ اپنے آپ کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ آپ کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہو ں۔

Comments are closed.