ایک تو چوری اُوپر سے سینہ زوری کے مصداق ؛ گاندربل میں محکمہ جنگلات کی پارٹی پر سمگلروں کی سنگبازی
سرینگر/20دسمبر: گاندربل میں محکمہ جنگلات کی ٹیم نے دوران ناکہ ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران جنگل سمگلروں اور ان کے حامیوںنے محکمہ کے ملازمین پر سنگباری کی تاہم ملوثین کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کو بہت جلد گرفتا رکیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطحی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلات نے دوران شب مصدقہ اطلاع کی بناء پر نجون کنگن علاقے میں ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے ایک گاڑی زیر نمبر (JK01H/9749)گزری جس کو روک کر جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے قریب 22مکب فٹ عمارتی لکڑی برآمد کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران جنگل سمگلروں نے کافی مذاحمت کی جبکہ جنگل چوروں اور ان کے حامیوں نے محکمہ کے ملازمین پر مبینہ طور پر سنگباری کی جس کی آڑ میں جنگل سمگلر جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگل سمگلروںاور ان کے حمایتیوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments are closed.