جموں کشمیر کو بندوق کے سائے سے نکل کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف لے جانے کیلئے پرعزم / چھگ
کانگریس نے پی ڈی پی اور این سی کے ساتھ دوستانہ میچ کھیل کر عوام کو عسکریت پسندوی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا
سرینگر/15دسمبر/سی این آئی// بی جے پی جموں کشمیر کے عوام کو بندوق کے سائے سے نکل کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف لے جانے کے لئے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی پروگراموں نے جموںکشمیر کے عوام میںایک نئی امید جگا دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا کہ عبد اللہ اور مفتی خاندانوں کے سرحد پار رابطوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سالوں میں جموں کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا رہا اور نہ ہی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مناسب مواقع پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے دونوں مقامی پارٹیوں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیل کر عوام کو عسکریت پسندوی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ،وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی پروگراموں نے جموں و کشمیر میں عوام کیلئے ترقی کی نئی راہیںکھول دی ہے اور اب جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلو ع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کی نئی خواہشیں ہے اور ان کا نظریہ بھی تبدیل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر کے نوجوان اب گولیاں نہیں بلکہ طبی و تعلیمی سہولیات چاہتے ہیں ۔ چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندری مودی کی فلاحی اسکیمیں جموں کشمیر کے نوجوانوں کیلئے اب فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کشمیر کے عوام کو بندوق کے سائے سے نکل کر تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف لے جانے کے لئے پرعزم ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی کی نئی اونچائیوں پر پہنچایا جا سکے ۔
Comments are closed.