سرینگر/06دسمبر :بی جے پی جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کیلئے وعدہ بند ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل اور امور خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ’’ گپکار گینگ ‘‘ میں شامل لیڈران نے ہمیشہ اپنے گھر بنانے کو ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے کسی بھی مہاجر کو ووٹ دینے کا حق نہیں دیا تھا لیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنہیں یہ احساس ہوا کہ جن لوگوں نے بھارت آنے کا انتخاب کیا، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے۔سی این آئی کے مطابق سانبہ کے علاقے گھگوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ٹیکسٹائل اور امور خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی نے گپکار اتحاد کے ممبروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی پاکستان سے آنے والے مہاجرین کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیالیکن یہ وزیر اعظم نریندر مودی تھے جنھیں یہ احساس ہوا کہ جن لوگوں نے بھارت آنے کا انتخاب کیا، انہیں ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے۔’بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ‘گپکار گینگ نے آپ سب کو ووٹ کا حق دینے کے لئے لڑائی نہیں لڑی تھی لیکن وہ صرف اس وقت آگے آتے ہیں جب انہیں آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘برسوں کی جدوجہد کے بعد یہاں کے عوام کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔ میں یہاں آپ کا ووٹ مانگنے کے لئے آئی ہوں تاکہ آپ اپنے کنبہ کے مستقبل کو محفوظ کرسکیں۔انہوںنے الزام عائد کہا کہ ان لیڈران نے ہمیشہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ استحصال کیا اور جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کے بجائے اپنے گھروں کو بنانے کی ترجیح دی ۔ایرانی نے کہا کہ مودی سرکار جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کے اپنے وعدہ پر کار بند ہے اور جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.