فائزر نے کورونا ویکسن کے ہنگامی استعمال کے لئے مانگی ڈی سی جی آئی کی منظوری

نئی دہلی،6 دسمبر(یواین آئی) برطانیہ اور بہرین میں استعمال کی منظوری ملنے کے بعد امریکی دوا کمپنی فائزر نے اپنی کورونا ویکسن کے ہندوستان میں ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسن (ڈی سی جی آئی)سے اجازت طلب کی ہے ۔ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق ،فائزر نے منظوری کے لئے ڈی سی جی آئی کے سامنے درخواست پیش کی ہے حالانکہ ڈی سی جی آئی نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی ہے اور نہ ہی فائزر نے اس معلومات کی تصدیق کی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بھی اس اطلاع کی نہ ہی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس کی تردید کی ہے ۔اگرہندوستان میں فائزر کی ویکسن کے ہنگامی حالات کے لئے ڈی سی جی آئی کی اجازت مل جاتی ہے ،تو یہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک ہوگا۔بہرین نے گزشتہ جمعہ کو اطلان کیا تھا کہ اس نے بھی فائزر کے استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔ہندوستان میں اب تک 96,44 ,222 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں،جن میں سے 94 فیصد افراد یعنی 91,00,792مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1,40,182 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔اس طرح ملک میں فی الحال انفیکشن کے 4,03,248 معاملے ہی زیر علاج ہیں۔

Comments are closed.