سرینگر/05دسمبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن، پونچھ بالاکوٹ اور کھٹوعہ کے ہرانگر سرحدی پٹیوں پر ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ متعدد مویشی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم گولہ باری میں کسی انسانی جان کا نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک بار پھر اپنی بندوقوں کو ایک دوسرے کیلئے استعمال کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ پھر خوف میں مبتلاء ہوئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو رات دیر گئے پنسر بارڈ ہیرانگر کٹھوعہ میں ہندوستان اور پاکستانی اور ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر ایک دوسرے کی فوجی پکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروںکااستعمال کیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی معاہدیکی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوے کہا ے کہ پاکستان فوج نے ہیرانگر سیکٹر میں بھارت کی اگلی فوجی چوکیوں نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہری آبادی پر بھی گولہ باری کی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ فوج نے پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری صبح 3.35بجے تک جاری رہی جبکہ گرنام اور کرول کرشنا بارڈر پر بھی دونوں جانب گولہ باری کاتبادلہ ہوا۔ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کو قریب پونے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز رات دیر گئے ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس ضمن میں دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا جس کا ہماری فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے متعدد ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے سے کئی مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ دریں اثنا ء سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کو قریب پونے بارہ بجے پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.