سرحدوں پر پھر جنگ جیسی صورتحال ، راجوری میں پاکستانی گولہ باری میں مزید 2فوجی ہلاک

گزشتہ 24گھنٹوں میںآر پار ایک جے سی اواور عام شہری سمیت 4ہلاکتیں، سرحدی آبادی خوف و دہشت میں

سرینگر/27نومبر: راجوری میں حد متارکہ پر پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیںجبکہ گولہ باری سے کئی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ گزشتہ رات فوج کا ایک جے سی او ہلاک ہوا تھا اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران آر پار گولہ باری کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستا ن اور پاکستانی سرحدوں پر جمعہ کی صبح ایک بار پھر آتشی گولہ باری کے ہوئی ۔ اس بیچ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے مزید 2فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔گزشتہ برس 5اگست سے وادی میں بڑھتی بے روزگاری اور مالی بدحالی کے سبب بچہ مزدوری میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور وادی کے مختلف علاقوںبشمول شہر سرینگر کی سڑکوں پر نابالغ لڑکے اور بڑے بچے ریڈوں اور چھاپڑیوں پر مختلف اشیاء فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے کی فوجی چوکیوںکی نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس دوران دونوں اطراف جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت نائک پریم بہادر خطری اور رائفل مین سکھ بیر سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جموں میں تعینات فوج کے ترجمان لفٹنٹ کرنل دیوندر آنندنے بتایا کہ نائک پریم بہادر خطری اور رائفل مین سکھ بیر سنگھ بہادر جوان تھے جو آج پاکستانی گولہ باری میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ فوجی ترجمان نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کی صبح بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا ہماری فوج نے بھر پور جواب دیکر پاکستانی فوج کی متعدد فوجی پکٹوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ گزشتہ رات دیر گئے پیش آیا جس میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جے سی او ہلاک ہوا تھا جبکہ پونچھ میں ہی جمعرات کو صبح ہوئی گولہ باری میں ایک شہری زخمی ہوا تھا ۔ اس دوران پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی گولہ باری سے گزشتہ روز ایک عام شہری ہلاک ہوا ۔ پاکستانی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں باغسر سیکٹر کے گاوء ں گڑھی کا رہائشی 33 سالہ انصر نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

Comments are closed.