سرینگر/20نومبر: پاکستان پر عسکریت پسندوں کو دراندازی میںمدد کا الزام عائد کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی فوج پر سخت تنقید اور زور دیا پاکستان جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ورچوئل پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دراندازیوں کو سرحد پار تحفظ فراہم کرتا رہتا ہے اور کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستانی مسلح افواج کی شمولیت کے بغیر حملے کی اس طرح کی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ تبصرہ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کی صبح جموں خطے کے نگروٹہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد سامنے آیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزارت نے پاکستانی سفیر کو 14 نومبر کو طلب کیا تھا اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج درج کیا تھا۔بھارتی وزارت کے مطابق ان شدت پسندانہ حملوں کے علاوہ 2020 میں ایل او سی پر 4137 سے زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے ذریعہ رواں برس 211 سے زائد عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں۔23 اکتوبر کو وزارت خارجہ کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق پاکستان نے امسال اب تک 3،800 جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.