پونچھ میں دوسرے روزبھی ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری کا سلسلہ رہا جاری

آر پارآتشی گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول، کئی علاقوں میں نقل مکانی شروع

سرینگر/07نومبر:ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی اس طرح گذشتہ 2 دنوں سے ضلع کے مختلف سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ہفتہ کے روز بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھر پور جواب فوج نے دیا گیا تاہم آر پار گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع پونچھ منکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین آج دوسرے روز بھی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا اور آج مسلسل دوسرے روز بھی ضلع پونچھ کے مختلف سرحدی پٹیوں پر جنگ کا سماں بندھا رہا ۔ اس بیچ کئی سرحدی علاقوں کے لوگوں نے نکل مکانی شروع کی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں گذشتہ دو دنوں سے پاک فوج بلااشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک اس میں کسی بھی طرح کے جانے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے مختلف سرحدی علاقوںسے لوگوںنے نکل مکانی شروع کی ہے کیوں کہ ضلع میں آر پار گولہ باری رکھنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب مسلسل 6گھنٹوں تک گولہ باری جاری رہی اور سنیچر کے روز فائرنگ کا یہ واقع سب سے طویل واقع ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے بیچ سرحدوں پر بھی مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب فوج ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے گولہ باری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور کئی جگہوں سے اطلاع ہے کہ لوگ اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقاما ت کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کئی علاقوں کے لوگوںنے نزدیکی بنے زمین دوز بنکروں میں پناہ لینے شروع کی ہے ۔

Comments are closed.