سرینگر/03نومبر: جموں کشمیر پولیس نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک خصوصی کارورائی کے دوران چار کلو گرام ہیروئن جیسی اشیا بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پونچھ پولیس نے فوج اور ایس او جی کے ساتھ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مینڈھر کے دھرگولون علاقے میں تلاشی کارورائی عمل میںلائی جس دوران انہوں نے علاقہ سے ہیروئن جیسی چار کلو گرام منشیات کی کھیپ بر آمد ۔حکام کو شبہ ہے کہ منشیات کی یہ کھیپ کنٹرول لائن سے سمگل کرکے لائی گئی ہے۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور ر فوج کی ایک مشترکہ پارٹی نے دھرگولون مینڈھر علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ہیروئن جیسی چار کلو گرام منشیات کی کھیپ بر آمد کرلی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن گورسی میں ایف آئی آر نمبر89درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔انگرال کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ منشیات کو کنٹرول لائن کنٹرول لائن سے سمگل کیا گیا ہے۔یہ ضلع پونچھ میں گذشتہ 20دنوں کے دوران منشیات کی چوتھی بھاری کھیپ ہے جس کو ضبط کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.