راجدھانی دلی کیساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر شروع

گزشتہ 24گھنٹوں میں بھارت میں وائرس سے456افراد کی موت ، کووڈ ٹسٹوں کی تعداد 11کروڑ سے متجاوز

سرینگر/02نومبر: بھارت بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ 456افراد ازجان ہوئے ہیں اس طرح سے اب تک 122607 لاکھ افراد اس مہلک وائرس کے شکار ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جبکہ ہندوستان میں نومبر تک کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی راجدھانی دلی کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر شروع ہوچکی ہے ملک میں کوروناوائرس معاملات میں اگرچہ کہیں کہیں پر کمی دیکھنے کو مل رہی ہے تاہم راجدھانی دلی میں کوروناکیسوںمیں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ بھارت بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 456افراد ہلاک ہوئے ہیں اس طرح سے ملک میں اب تک 122607 لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد ، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں لگاتار آٹھویں روز کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 50 ہزار سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ہے اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے اموات اور ایکٹیو کیسزکی شرح میں بھی لگاتارگراوٹ آرہی ہے۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 561908 رہ گئی ہے۔ اس کیساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد پرآ گئی ہے۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد ، اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 45231 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو 46963 ، ہفتہ کو 48268 ، جمعہ کو 48648 ، جمعرات کو 49881 ، بدھ کو 43843 ، منگل کو 36470 اور پیر کے روز 45149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 53285 متاثر افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 496 افراد ہلاک۔ اب تک ملک میں 82.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں ، جن میں سے تقریبا 75.44 لاکھ افراد شفایاب اور 122607 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ یکم نومبر تک ملک میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹسٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں جانچوں کی مجموعی تعداد 11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کوڈ 19 کا پہلا کیسز سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ٹسٹ کا دائرہ بڑھایا اور کورونا کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک کورونا ٹسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔یکم نومبر کو آٹھ لاکھ 55 ہزار 800 جانچ کی گئی۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

Comments are closed.