رنگریٹ سرینگر میں حزب آپریشنل چیف کی ہلاکت ؛ پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ بند

سرینگر/02نومبر: سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں مسلح جھڑپ میں حزب آپریشنل کمانڈر کی ہلاکت کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹر نیٹ خدمات معطل رہی ۔ جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے انٹر نیٹ کی معطلی پر حیرانگی کا اظہار کیا ۔ سی این آئی کے مطابق رنگریٹ سرینگر جھڑپ میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں اتوار کے بعد دوپہر ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ سوموار کو بھی ضلع کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سہولیات معطل رہی جس کے نتیجے میں صارفین کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ انٹر نیٹ خدمات کی معطلی پر صارفین نے سخت ترین ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں بتایا کہ انہیں اس بات کی کوئی علمیت ہی نہیںہے کہ کیوں کر ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ا گرچہ انتظامیہ نے امن و قانون کی صوررتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا تاہم صارفین خاص طور پر طلبہ اور دیگر کارو باری حلقوں سے وابستہ افراد نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ انٹر نیٹ خدمات جلد از جلد بحال کی جائے ۔

Comments are closed.