بجلی صورتحال میں بہتری ، ایک اور رسوئنگ اسٹیشن پر کام مکمل کر لیا گیا : جلد عوام کے نام وقف ہوگا ، لوگوں سے کئے گئے وعدوں پر کار بند / روہت کنسل

سرینگر/23اکتوبر: وادی کشمیر میں بجلی کی بگڑتی صوررتحال کے بیچ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بجلی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ایک اور رسوینگ اسٹیشن کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ تجر شریف میں 3.54کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 6.3ایم وے اے رسیونگ اسٹیشن مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کو جلد ہی عوام کے بام وقف کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک اور رسوینگ اسٹیشن کو مکمل کرکے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں بجلی کی صورتحال میںبہتری لانے کیلئے ایسے پروجیکٹوں کی تعمیر کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود بھی وادی کشمیر میں بجلی کی صورتحال انتہائی سنگین بن چکی ہے اور شام ہوتے ہی وادی کے بیشتر علاقوں میں گھپ اندھیر ا چھا جاتا ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف وادی کے شمال و جنوب میں لوگ محکمہ بجلی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.