ہکڑی پورہ کاکا پورہ پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم ، تین لشکر جنگجو جاں بحق ; مہلورہ شوپیان جھڑپ دوسرے جنگجو کی ہلاکت پر اختتام پذیر ، جنوبی کشمیر میں24گھنٹوں میں پانچ جنگجو ازجاں
کاکا پورہ میں جنگجوئوں کو خود سپردگی کا موقعہ دیا گیا ، انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی / پولیس ، پلوامہ میں انٹر نیٹ بند
سرینگر/20اکتوبر/سی این آئی// پہاڑی ضلع شوپیان کے مہلورہ وچی علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین سوموار کی شام سے جاری مسلح تصادم آرائی دوسرے جنگجوکی ہلاکت کے ساتھ ہی منگل کی صبح اختتام پذیر ہوئی جبکہ مہلورہ جھڑپ کے اختتام کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ضلع پلوامہ کے ہکڑی پورہ کاکا پورہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جنوبی کشمیر میں 24گھنٹوں میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں کل ملا کرپانچ جنگجو جا ں بحق ہوئے ۔ پولیس نے دونوں جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں آپریشنوں میں پانچ جنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق پلوامہ میں محاصرے میں پھنسے تیسرے جنگجو کو خود سپردگی کی کئی بار پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرا دی ۔ سی این آئی کے مطابق مہلورہ شوپیان علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر سوموار کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا توعلاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس و سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابط طور پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری طلب کی گئی جبکہ پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔اور جنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ جھڑپ میں سوموار کی شام ہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کے بعد اندھیرے ہونے کے سبب علاقے میں آپریشن ملتوی کردیا گیا اور منگل کی صبح جونہی علاقے میں آپریشن دوبارہ بحال ہوا تو وہاں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین پھر آمنا سامنا ہوا اور کچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو تلاشی کارورائی کے دوران فوج و فورسز نے جھڑپ کے مقام سے ایک او ر جنگجو کی نعش بر آمد کر لی اور اس طرح سے جھڑپ میں دو جنگجو جا ں بحق ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میںدو جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہ ہو سکی ۔ ادھر مہلورہ شوپیان جھڑپ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پلوامہ کے ہکڑی پورہ کاکا پور ہ گائوں میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو ئے ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میںلایا اور جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کی گئی ۔ جس میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اْس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجو?ئو کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوئوں نے گولیاں چلائیں۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے تین جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اْن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جھڑپ میں دو جنگجووں کی ہلاکت کے بعد محاصرے میں پھنسے تیسرے جنگجو کو خود سپردگی کرنے کا بھر پور موقعہ دیا گیا تھا اور اس کے اہل خانہ کو بھی بلایا کر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی اور فائرنگ کی جس کے جواب میں تیسرا جنھجو بھی جاں بحق ہو گیا ۔ خیال رہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ دوسری مسلح تصادم آرائی تھی اور ان میں کل ملا کر 5جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.