موسم سرما سے قبل ہی شبانہ سردیوں کے تیور سخت ، سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ; لیہ منفی 5.5 پر جم گیا، آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہے گا ، شبانہ سردیوں میں اضافہ ہوگا / محکمہ موسمیات

سرینگر/20اکتوبر: موسم سرما کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا گیا ہے جبکہ رات آسمان صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میںکمی آنے لگی ہے ۔ ادھر سرینگر میں سوموار اور منگل کی رات رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی جبکہ لہہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.5پہنچ گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق موسم سرما کی آمد سے قبل ہی وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رواں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی جہاں شبانہ درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے 1.6 ڈگری کم ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چار دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جس کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔لیہ میں رات کا درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہ گیا جبکہ دراس میں 0.8 ڈگری کی بہتری دیکھنے میں آئی اور پارہ وہاں منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہ گیا۔شہر آفاق گلمرگ میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.9 ڈگری زیادہ ہے۔ادھر پہلگام سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں بھی شبانہ سردیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور رات کے دوران سردی محسوس کی جا رہی ہے ۔

Comments are closed.