جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگائی جائے گی / امیت شاہ

لوگوں کے ساتھ کئے گے وعدوں پر کار بند ،جموں کشمیر کی مجموعی تعمیرو ترقی مرکزی سرکار کی پہلی ترجیح

سرینگر/18اکتوبر: جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگائی جائے گی کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شا ہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی مجموعی تعمیرو ترقی مرکزی سرکار کی پہلی ترجیح ہے او ر جموں کشمیر کے عوام سے جو بھی وعدے کئے گئے ان کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور اگلے پانچ چھ ماہ کے دوران وہاں ترقی کی نہ پہچان دیکھنے کو ملے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک انگریزی نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد ہی بحال ہو گا اور اب ہم اس کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں کشمیر کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا جبکہ میں نے از خود پارلیمنٹ میں اس کا اعلان کیا تھا کہ جموں کشمیر میں وقت آنے پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہم اپنے وعدوں پر کار بند ہے اور جلد ہی اس کو بحال کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام شد و مد سے جاری ہے اور زمینی سطح پر اس کو عملانے کیلئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کام میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا سورج طلوع ہوگا اور اس طرح کی ڈیولپمنٹ جموں کشمیر کی ہوگی کہ وہ ایک مثال ہو گی ۔ ہند چین کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیت شا ہ نے کہا کہ بھارت کی ایک انچ زمین پر کوئی قبضہ نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی کوشش کامیاب ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت پہلی ترجیح میں شامل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ہماری فوج کمزور نہیں ہے اور ملک کی حفاظت کس طرح سے کرنی ہے وہ سب جانتے ہیں ۔

Comments are closed.