ترال میں سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ حملہ ؛ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور شہری زخمی ، علاقے میں تلاشی کارورائی ، کوئی گرفتار نہیں
سرینگر/18اکتوبر: جنوبی قصبہ ترال میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئو ں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا اسسٹنٹ سب انسپکٹراور عام شہری زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کا محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی کو گرفتار نہیںکیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ کے مین ٹاون میں اتوار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی 182بٹالین کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑ ک کے بیچ و بیچ ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا تاہم وہ نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ علاقے میں دھماکے کے ساتھ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کی پارٹی جائے واردات پر پہنچی جنہوںنے وہاں سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور شہری کو زخمی حالت میں دیکھ لیا جن کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تاہم تلاشی آپریشن کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کرلی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرینیڈ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکاراورعام شہری زخمی ہو گیا جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق آج تقریباََ 11:30 بجے کے قریب اونتی پورہ پولیس کو ترال بس اسٹینڈ میں جنگجوئوں کی جانب سے پولیس و سی ار پی ایف کی مشترکہ ڈپلئی منٹ پر گرنیڈپھینکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس پر پولیس کے سنیئر افسران موقعے پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اونتی پورہ کے ترال علاقے میں بس اسٹینڈمیں عسکریت پسندوں نے پولیس و سی آر پی ایف کے مشترکہ ڈپلئی منٹ پر گرنیڈ پھینکا جس میں سی ار پی ایف کے 139 بٹالین کے اے ایس ائی شری عاصم علی زخمی ہوا اور ایک عام شہری جس کی شناخت محراج الدین شیخ معمولی طور زخمی ہوا ، ان دونوں زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس ایف ائی ار کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔ علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔
Comments are closed.