اسلحہ کی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کپواڑہ پولیس کی کارورائی

کروڑوں روپے مالیت کا برئون شوگر برآمد ، تین گرفتار، تحقیقات جاری

سرینگر/18اکتوبر: سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے اسلحہ کی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔جبکہ تین افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ 13 اکتوبر کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کپوارہ پولیس اور آرمی 6 جے اے ایف رائفلز نے مشترکہ طورہ پر تلاشی آپریشن عمل میں لایا جس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران 05 پستول ، 10 پستول میگزین ، 05 دستی بم ، 4.9 ملی میٹر 138 راؤنڈ برآمد ہوئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرنا میں ایک کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران تین مشتبہ افراد جن کی شناخت تنویر احمد خان ولد عبد ل رشد خان ساکن ٹیٹوال ، کرناہ ، سجاد احمد ککرو ولد بشیر احمد ککرو ساکن گنڈیشٹ اور ذاکر حسین شاہ ولد علی حیدر شاہ سکنہ ٹکہ کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا اور تفتیش کے دورن ان کے انکشاف پر براؤن شوگر کے پانچ لفافے ملزمین میں سے ایک تنویر احمد خان ولد عبدل رشد خان ساکن ٹیٹوال ، کرناہ ، کے آنگن سے بر آمد کر لیں گئے جن کا وزن 5.5 کلوگرام برآمد تھا ۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میںمتعلقہ دفعات کے تحت کیس در ج کر لیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی تمام تفصیلات کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔

Comments are closed.