دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے سے متوقع

ڈیٹ شیٹ کچھ ہی دنوں میں منظر عام پر لایا جائے گا ، نصاب میں رعایت کو لیکر پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کی گئی

سرینگر/18اکتوبر: جموں کشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ماہ نومبر کے پہلے ہفتے سے ہی منعقد کرانے کا من بنایا لیا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی ڈیٹ شیٹ بھی اجرا کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نصاب میں رعایت کو لیکر پہلے ہی بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ کس طرح سے امتحانی پرچے کو حل کرنا ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تیار ہے اور ان امتحانات کا انعقاد نومبر کے پہلے ہفتے سے ہی شروع ہو رہا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے گزشتہ دنوں محکمہ اسکولی تعلیم کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںبورڈ چیر پرسن کے علاوہ سیکرٹری ، اور ناظم تعلیمات نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں امتحانات کے انعقاد کو لیکر تبادلہ خیال ہوا اور یہ تجویر ہیش کی گئی کہ دونوں جماعتوں کیلئے امتحان ماہ نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع کئے جائیںگے کیونکہ جموں کشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات ماہ دسمبر میں ہونے والے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہاہے کہ ان امتحانات کا خاتمہ ان انتخابات سے پہلے پہلے ہی ہو سکے ۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ایک سنیئر آفیسر نے بتایا کہ میٹنگ میں تجویر پیش کی گئی کہ امتحانات کا انعقاد ماہ نومبر کے پہلے ہفتے سے ہوں جس پر میٹنگ میں شامل تمام عہدیداروں نے حامی بھر لی ہے اور ممکنہ طور پر پانچ نومبر سے امتحانات کی شروعات ہونی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی اس ضمن میں حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا تاہم ڈیٹ شیٹ مرتب دینے کے بعد ہی کوئی حمتی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے اعلان کیا تھا کہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کیلئے امتحانات کا آغاز ماہ نومبر کے 15تاریخ سے ہونے جا رہا ہے ۔

Comments are closed.