
عید امیلادالنبیؐ کے سلسلے میں ایام متبرکہ آج سے شروع
درگاہ حضرتبل میں بارہ دنوں خصوصی تقریبات اور نماز پنجگانہ کا اہتمام ہوگا
سرینگر/18اکتوبر: عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں ربیع الاول کے ایام متبرکہ 19اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جہاں پر عقیدت مند پانچوں اوقات باجماعت نماز اداکریں گے جبکہ ربیع الاول کی 12تاریخ کو درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑی تقریب منائی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ربیع الاول کے ایام معتبرکہ کل یعنی 19اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جس دوران وادی بھر کی مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں اور آستانو ں پر بارہ دن خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں پر درود و ازکار، نعت خوانی کی محفلیں آراستہ ہوں گی ۔ اس سلسلے میں درگاہ حضرتبل سرینگر میں بھی ربیع الاول کے بارہ ایام کو تقاریب منعقد ہوں گی جبکہ درگاہ شریف میں نماز پنجگانہ باضابطہ طور پر اداکی جائے گی جس میں عقیدت پسند ذائرین شرکت کریں گے ۔ نماز پنجگانہ کے دوران بارہ دنوں تک خصوصی تقریبات بھی انجام دی جارہی ہے جس میں خطمات المعظمات ، درودوازکار کی محفلیں بھی آراستہ ہوں گی ۔ ان ایام متبرکہ میں شرکت کرنے والے ذائرین کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھی تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں خاص کر ہیلتھ، شعبہ، محکمہ آب رسانی، پی ڈی ڈی اور میونسپلٹی کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ تقریبات میں شرکت کرنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغیر ماسک آستان عالیہ میں تشریف نہ لائیں اور سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ کوروناوائرس کی وبائی بیماری سے یہاں آنے والے لگ محفوظ رہ سکیں ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ درگاہ حضرتبل میں عید امیلادلنبیؐ کے سلسلے میں بارہ ربیع الاو بمطابق 30اکتوبر 2020کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی جہاں پر عقیدت مندوں کو موئے مقدس ؐ کے دیدار سے فیضیاب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں وادی بھر میںخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور خاص طور پر درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے اس کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اور دیگر جگہوں پر بھی اس روز بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں ۔
Comments are closed.