14ماہ کی طویل نظر بندی کے بعد رہائی کے تیسرے روز ؛ محبوبہ مفتی بجبہاڑہ روانہ ، والد کے مقبرے پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

سرینگر/15اکتوبر:14ماہ کی طویل نظر بندی کے بعد رہائی کے تیسرے روز پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کی صبح بجبہاڑہ روانہ ہوئی جہاں انہوں نے اپنے ولد مفتی محمد سید کے مقبرے پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کی اعلیٰ صبح پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی دیگر پارٹی لیڈران کے ہمراہ بجبہاڑہ پہنچ گئی ۔ عین شاہدین کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ہمراہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے جنہوں نے بجبہاڑہ میں واقع دار شکوہ ر اپنے مرحوم والد مفتی محمد سعید کے مقبرے پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی کے دورے بجبہاڑہ کے پیش نظر قصبہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی کو تین روز 14ماہ کی طویل نظر ی بندی کے بعدرہا کیا گیا ، محبوبہ مفتی کو گزشتہ سال پانچ اگست کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کر دیا اور تب سے وہ مسلسل نظر بند تھی ۔

Comments are closed.