پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی ؛ عدالت عظمیٰ نے بیٹی کی جانب دائر کی عرضی کی فائنل بند کر دی

سرینگر/15اکتوبر: پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی ختم ہونے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کی فائل بند کر دی ہے ۔ خیال رہے کہ التجا مفتی نے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی نظر بندی کو چیلنج کر دیا تھا۔ سی این آئی کے مطابق محبوبہ مفتی کی رہائی کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے ان کی بیٹی التجا مفتی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی والے کیس کو بند کر دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ محبوبہ مفتی دو دن قبل رہا کی گئی ہے اور ان پر عائد پی ایس اے کو کالعدم کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی رہائی سے متعلق عدالت عظمیٰ میںدائر کی گئی عرضی کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے فائنل کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ خیال رہے کہ پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پر جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پی ایس اے کے اطلاق کے بعد ان کی بیٹی التجا مفتی نے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی غیر قانونی نظر بندی کو چیلنج کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں جموں کشمیر انتظامیہ نے محبوبہ مفتی پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیا اور انہیں رہا کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.