نوگام سیکٹر میں تعینات ایک اور فوجی نے خود کشی کرلی

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی

سرینگر/11اکتوبر: نوگام کپوارہ میں تعینات فوج کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے تاہم ابتدائی طور پر معلوم نہ چل سکا کہ فوجی اہلکار نے اس طرح کا راست اقدام کیوں کر اُٹھایا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقہ نوگام سیکٹر میں اتوار کے روز ایک اور فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این کے ملائی را ج جوکہ ایف ڈی ایل سمگام میں نوگام کپوارہ میں تعینات تھا نے اتوار کے روز اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پر ہوا ۔ فوجی اہلکار کو اگرچہ دیگر جوانوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار نے خود کشی کرنے کا اس طرح کا سنگین قدم کیوں اُٹھایا یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.