سرحدی قصبہ گریز میں شبانہ آگ کی بھیانک واردات

12رہائشی مکانات خاکستر، 15کنبے ہوئے بے گھر ، 28بھیڑ بکریاں بھی ہلاک

سرینگر/11اکتوبر/سی این آئی// گریز بانڈی پور ہ میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات میں کم سے کم 12رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جس کے نتیجے میں 15کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوئے جبکہ ایک کی اس بھیانک واردات میں 28بھیڑ بکریاں زندہ جل کر ہلاک ہوچکی ہے ۔ شبانہ آگ کی وجہ سے قصبہ گریز میں لوگ خوف زدہ ہوئے کیوں کہ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصہ گریز کے بڈاب تلیل میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو گائوں کے ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے دیگر مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12رہائشی مکانات اور متعدد گائوں خانے آگ کی لپیٹ میں آئے جس کی وجہ سے مکانوں میں موجود تمام سازوسامان جس میں بستر، کپڑے، زیورات، نقدی، برتن اور دیگر قیمتی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔ آگ جونہی نمودار ہوئی تو آس پاس کے لوگوںنے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کیامیاب نہیں ہے اس بیچ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ جائے واردات پر پہنچا تاہم آگ نے اپنا کام کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آگ نے اس قدر بھیانک رُخ اختیار کیا کہ مکین اپنے میوشیوں کو گائو خانوں سے نہیں نکال سکے جس کے باعث قریب 28بھیڑ بکریاں زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئی ۔ آگ کی بھیانک واردات سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے قریب 15کنبے کھلے آسمان تلے آئے ہیں اور ان کے تمام قیمتی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے آگ سے اُٹھنے والی لپٹیں دور دور تک دیکھی جاسکتی تھی جو لوگوں میں خوف و ہراس کا موجب بنا۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ محکمہ مال اور پولیس کے افسران نے جائے واردات پر جاکر نقصان کا جائزہ لیا ۔

Comments are closed.