جنوبی قصبہ پانپور میں نقب زنی کی ایک انوکھی وارات میں نقب زنوں نے رات کی تاریکی میں ایک الٹو گاڑی اڑا لی جبکہ ایک اور چوری شدہ گاڑی کو وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق پانپور کے درنگہ بل علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو نقب زنوں نے ایک الٹو گاری زیر نمبر (DL2CQ/4893)کو اڑا لیا تاہم انہوں نے ایک اور الٹو گاڑی زیر نمبر JK04A/2991وہاں چھوڑ دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ الٹو گاڑی چوری ہونے کے بعد گاڑی کے مالک شبیر احمد راتھر ساکنہ رتنی پورہ پلوامہ نے پولیس میں ایک شکایت درج کر لی کہ ان کی الٹو گاڑی کسی نے چوری کی ہے جبکہ چوروں نے وہاں کوئی دوسری الٹو گاڑی چھوڑ دی ہے جو چوری شدہ ہے ۔ پولیس نے چوری کی نسبت کیس درج کر لیا جبکہ انہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر دوسری گاڑی اپنی تحویل میں لے لی اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.