لداخ میںکورنا وائرس سے مزید دو اموت ، مہلوکین کی تعداد 63پہنچ گئی ؛ نئے 82مثبت معاملات کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 48سو پار چلی گئی

سرینگر/08اکتوبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کا پھیلائو جاری ہے جس کے چلتے جمعرات کو مزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 63تک پہنچ گئی ۔ ادھر نئے 82مثبت معاملات کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 48سو پار چلی گئی ۔ سی این آئی کے مطاق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جہاں جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے وہیں لداخ میں بھی کورنا کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور مزید 82افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ خطے میں فعال معاملات کی تعداد 1128ہے جن میں سے لہہ میں 953اور کرگل میں 275کیس موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 47مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورنا میںمبتلا مزید دو مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 63تک پہنچ گئی ہے ۔ میڈیا بلٹن کے مطابق جمعرات کو کورنا وائرس سے دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جو کچھ دن قبل کورنا کیلئے مثبت آئیں تھے تاہم بعد میں ان کی موت واقع ہوئی ہے

Comments are closed.