حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری؛ آر پار گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول
سرینگر/08اکتوبر:: حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی اس طرح سے سرحدی علاقوں میں مسلسل جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھر پور جواب فوج نے دیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں ہندوپاک افواج کے مابین آج ایک بار پھر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں کافی خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع کے مطابق ہند وپاک افواج کے درمیان شمالی ضلع بارہمولہ کی سرحدی تحصیل اوڑی میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آوڑی میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔ بیان کے مطابق ’’پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا گیا‘‘۔آوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں کراس کنٹرول لائن گولہ باری کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے بیچ سرحدوں پر بھی مسلسل کشیدگی بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب فوج ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر نشانہ سادھتے ہوئے گولہ باری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور کئی جگہوں سے اطلاع ہے کہ لوگ اپنے آشیانوں کو چھوڑ کر محفوظ مقاما ت کی طرف بھاگ رہے ہیں اور کئی علاقوں کے لوگوںنے نزدیکی بنے زمین دوز بنکروں میں پناہ لینے شروع کی ہے ۔
Comments are closed.