گاندربل میں ایک شخص درخت سے گر کر لقمہ اجل ؛ اننت ناگ میں خاتون ایک تیز رفتار موٹرسائکل نے ٹکر مار کر ہلاک کردیا

سرینگر/07اکتوبر: وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ایک 60سالہ شہری درخت کی شاخ تراشی کے دوران درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر اچھہ بل اننت ناگ میں ایک راہ چلتی خاتون کو تیز رفتار موٹر سائکل نے زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے موٹر سائکل سوار کی تلاش شروع کردی کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے براری آنگن اچھہ بل اننت ناگ میں ایک راہ چلتی خاتون ساجہ بیگم اہلیہ محمد اکرم بٹ ساکن براری آنگن کو ایک تیز رفتار موٹر سائکل نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کیا تاہم سرینگر کے سکمز صورہ پہننے پر ڈاکٹروںنے خاتون کو مردہ قراردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو ٹکر مارنے والا موٹر سائکل سوار جائے واردات سے فوری طور پر فرار ہوا تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس 78/2020درج کرکے موٹر سائکل سوار کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ادھروسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک 60سالہ شخص عبدلرحمان ولد محمد قاسم ساکن ہاری گنون کنگن درخت کی شاخ تراشی کے دوران زمین پر گر پڑا ۔ مذکورہ شخص کو فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا ۔

Comments are closed.