سرینگر/07اکتوبر: لائن آف کنٹرو ل پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی دھجیا ں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میںشمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی علاقے میں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری سے خوف و ہراس کا ماحول ہے اور اس بارے میں دونوں ملکوں نے حسب سابقہ ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی برقرار ہے اور دونوں اطراف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی جاری ہے ۔ فاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول جاری ہے اور سرحدوں پر ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال کے اوڑی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کی۔فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا۔دفاعی ذرائئع کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی علاقے میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے بدھ کے روزایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا۔فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اْوڑی میں بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔ بیان کے مطابق ’’پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا گیا۔ ۔گولی باری کے دوران زوردار دھماکے سنائی دئے اور سرحدوں کے نزدیک واقع بستیوں کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔یہ سلسلہ کچھ گھنٹو ں تک جاری رہا لیکن یہاں بھی طرفین کو کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔بھارت نے اس سلسلے میں پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میںفوج کا ایک جے سو او کمارا گیا تھا جبکہ اس سے قبل تین فوجی ہلاک ہوے تھے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جس کے بعد بھارت نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان پر واضح کر دیا گیا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاںبند کر دی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.