سرینگر/06اکتوبر: جموں کشمیر اور لداخ میں منگل کی صبح اس وقت پھر سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.1ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز لداخ بتایا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جمو ں کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں ۔ منگل کی اعلیٰ صبح بھی جموں کشمیر اور لداخ میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلہ علی الصبح 5:13منٹ پر آیااور اس کی شدت ریکٹر سکیل پر5.1ریکارڈ کی گئی اور اس سے کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ زلزلے کا مرکز لداخ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر جموں کشمیر میں گذشتہ ماہ بھی ایسے کئی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و دہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.