سرینگر کے پائین شہر میںپانی سپلائی کے کنکشن فارم ؛ محکمہ جھل شکتی کی جانب سے خاطر میں نہ لانے پر صارفین ناراض

سرینگر /30ستمبر /کے پی ایس : سرینگر کے پائین شہر میں صارفین نے پانی کی سپلائی کیلئے کنکشن فارم صارفین جمع کئے لیکن ابھی تک کنکشن نہیں دئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ پائین شہرکے مختلف علاقوں میں صارفین نے پانی کی سپلائی کیلئے محکمہ جھل شکتی میں فارم جمع کئے ہیں لیکن کافی عرصہ گذرنے کے باوجود بھی کنکشن نہیں دئے گئے ہیں جس سے ان علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی اہم ضرورت ہے لیکن محکمہ ہذا نے لوگوں کو اس اہم ضرورت سے محروم رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فارم جمع کرنے کے بعد صارفین نے محکمہ کے متعلقہ افسران سے باربار استدعا کی تاہم کوئی خاطر خواہ جواب سامنے نہیں آیا ۔انہوں نے محکمہ ہذا کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فارموں کو خاطر میں لاکر پانی سپلائی کیلئے کنکشن دئے جائے تاکہ ان کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.