سرینگر/26ستمبر/// لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ تازہ گولہ باری راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میںہوئی تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایااور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔ادھر سرحدوں پر تنائو کی صورتحال سے سرحدی آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور وہ زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروںمیں پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر کشیدگی کی صورتحا ل بنی ہوئی ہے اور ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری ہے ۔ سنیچروار کو تازہ واقعہ جموں کے راجوری ضلع میں پیش آیا ۔ دفاعی ترجمان کا کہنا تھا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح قریب سوا گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی کے اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال انگیز فائرنگ سے کافی نقصان ہو گیا ہے ۔ اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے اب تک جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔ سرحدوں پر تنائو کی صورتحال سے سرحدی آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے اور وہ زیر زمین تعمیر کئے گئے بینکروںمیں پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.